About Us

المرام میں خوش آمدید!

یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو علم، خودی کی تعمیر، اور فکری بصیرت کے فروغ کے لیے وقف ہے۔

المرام ایک ایسی آن لائن فضا فراہم کرنے کی کوشش ہے جو وضاحت، فکر کی گہرائی اور زندگی کی سمت طے کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔ ہمارا مقصد معیاری اور جامع مواد کی فراہمی ہے جو فرد کی فکری، روحانی اور عام زندگی میں نشونما میں مدد کرے، اور یہ سب دین کی ابدی حکمت اور اعلیٰ اقدار کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔

ہمارا بنیادی مقصد

عربی لفظ ”المرام“ کا مطلب ہے: ہدف، مقصد، آرزو۔

اسی نام کی روح کے مطابق، یہ پلیٹ فارم قارئین کی مدد کے لیے وجود میں آیا ہے تاکہ لوگ:

  • افکار کو وضاحت کے ساتھ سمجھ سکیں۔
  • اپنی زندگی، مقصد حیات اور اقدار پر سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر کی عادت ڈال سکیں
  • عملی رہنمائی حاصل کر سکیں تاکہ وہ خود کو بہتر بنا سکیں۔
  • مختلف معاملات میں اصولِ دین کو دیانت داری اور توازن کے ساتھ تلاش کر سکیں۔
  • اپنی صلاحیتوں کو نشونما دے سکیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ حقیقی تبدیلی علم و فکر سے شروع ہوتی ہے، اور علم تب ہی با معنیٰ ہوتا ہے جب وہ عمل تک لے جائے۔

ہمارے پاس کیا ہے؟

المرام میں آپ کو ملے گا:

  • فکر انگیز بلاگز
    خود سازی، فلسفۂ زندگی، ذاتی ترقی، مینجمنٹ، اسلامیات اور عصری موضوعات پر جامع اور بصیرت افروز تحریریں۔
  • دینی بصیرت، جو سب کے لیے قابلِ فہم ہو
    تحقیق پر مبنی، متوازن اور غیر فرقہ وارانہ انداز میں دینی تصورات کی وضاحت، تاکہ قارئین انہیں آسانی سے سمجھ سکیں۔
  • پیشہ ورانہ زندگی میں ترقی کے لیے ضروری مواد
    موصلات، مقصدیت، پیداواریت (Production) اخلاقیات اور ذاتی مؤثریت سے متعلق رہنمائی، جو اقدار پر مبنی ہو۔
  • جدید زندگی کے لیے عملی حکمت
    سادہ، واضح اور قابل عمل مضامین جو روزمرہ زندگی میں کام آئیں۔

ہمارا نظریہ

  1. بامقصد علم
    علم وہی مفید ہے جو ذہن کو روشن کرے، انسان کو بااختیار بنائے اور اس کی شخصیت کو بلند کرے۔
  2. فہم دین
    اسلام توازن، حکمت اور تدبر و تفکر کا دین ہے۔ ہماری تحریروں کا مقصد اس کے آفاقی اور جامع پیغام کو عام کرنا ہے۔
  3. آخرت رخی شخصیت کی نشونما
    خودی کی تعمیر اور ذاتی ترقی اخلاق، اخلاص اور دیانت داری پر مبنی ہونی چاہئے تاکہ ہم اپنی شخصیت کی تعمیر ایک ایسے نہج پر کر سکیں جو بالآخر اخروی کامیابی پر منتج ہو۔

ہم کن لوگوں کے لیے لکھتے ہیں؟

المرام ہر شخص کے لیے ہے جو:

  • رہنائی، وضاحت اور درست سمت کا متلاشی ہو۔
  • اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بہتری اور ترقی کا خواہش مند ہو۔
  • اپنی شخصیت کی نشونما کے لیے سنجیدہ ہو۔
  • دینی بصیرت کا طالب ہو۔
  • بامقصد، صاف، سنجیدہ اور فکر انگیز مواد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہو۔

ہم آپ کے تاثرات اور مشوروں کے متمنی ہیں۔ براہ کرم درج ذیل ای میل آئی ڈی پر ہم سے رابطہ کریں:
oddslant21@gmail.com

آپ جس غرض سے بھی ہماری ویب سائٹ پر تشریف لائے ہوں، ہم آپ کے شکرگزار ہیں!