اردو آرٹیکل
Short-form Videos (ریلس، شارٹس وغیرہ) کیسے آپ کے بچے کو کُند ذہن بنا رہے ہیں؟
Entertainment کا یہ فارم یعنی Short-form videos شاید اب تک کا سب سے زیادہ مقبول اور ساتھ ہی تباہ کن ذریعہ ہے۔ یہ ویڈیوز کافی تفریحی ہوتے ہیں اور بہت آسانی سے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس کی مقبولیت کی سب سے بڑی دو وجہیں ہیں۔ پہلی یہ کہ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تفریح کچھ سیکینڈوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔ فلم وغیرہ کی طرح اس کے لیے باضابطہ طور پر وقت فارغ کرنے کی ضرورت نہیں، بڑے اسکرین کی بھی ضرورت نہیں، اور نا ہی لوگوں سے الگ ہوکر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ یعنی آپ جہاں ہیں، جس حال میں ہیں، وہاں اس کا مزہ اٹھا سکتے ہیں۔ اور دوسری وجہ یہ ہے کہ اس سے محظوظ ہونے کے لیے دماغی قوت صرف کرنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ content بہت سطحی ہوتے ہیں، اسے سمجھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
جذباتی ذہانت (Emotional Intelligence): کامیاب زندگی کا ضامن
جذباتی ذہانت (Emotional Intelligence) ہمارے اپنے جذبات کو سمجھنے اور انہیں manage کرنے کا اور دوسروں کے جذبات کو پہچاننے اور ان پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت کا نام ہے۔ یعنی جذباتی ذہانت نام ہے اپنے اور اپنے آس پاس کے لوگوں کے جذبات و احساسات کے تعلق سے ہوشیار رہنے کا۔ یہ ایک کامیاب اور پرسکون زندگی گزارنے کی کلید ہے۔ یہ جذبات سے سمجھداری کے ساتھ نمٹنے میں ہماری مددگار ہوتی ہے۔ جذباتی ذہانت ہماری زندگی پر کئی ناحئے سے اثر انداز ہوتی ہے۔
Generative AI اور اسکی افادیت
یہ Artificial Intelligence کی ایک ایسی قسم ہے جس کا مقصد نئے مواد کی تخلیق ہے۔ فرض کریں آپ ایک کہانی لکھ رہے ہیں۔ کہانی کے ایک موڑ پر آپ اٹک جاتے ہیں اور کہانی آگے نہیں بڑھ پاتی ہے۔ Generative AI آپ کے لیے کئی تجاویز لے کر آسکتی ہے کہ کہانی میں آگے کیا کیا ہو سکتا ہے۔ ان میں سے آپ اپنی پسند کی تجویز منتخب کر سکتے ہیں۔ Generative AI کو سکھانے کے لیے بہت سارا Data دیا جاتا ہے ، اور Machine Learning جیسی ٹکنالوجی کو استعمال کر کے یہ patterns کا ادراک حاصل کرتا ہے۔ یہ اسی طرح کی چیز ہے جیسے ہم کتابوں سے، روزانہ کے تجربات سے، یا فلم اور ویڈیوز دیکھ کر سیکھتے ہیں۔ لیکن یہ صرف سیکھی ہوئی چیزوں کو نقل نہیں کرتا، بلکہ اپنے علم کا استعمال کر کے نئی چیزیں بھی تخلیق کرنے کی قابلیت رکھتا ہے۔
Effective Time Management یعنی وقت کا مؤثر انتظام کیسے کریں؟
وقت کا انتظام (Time Management) ایک ایسا عمل ہے جس میں آپ اپنے وقت کو مخصوص کاموں پر خرچ کرنے کے لیے شعوری طور پر کنٹرول اور منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ اس میں سرگرمیوں کو ترتیب دینا، شیڈول بنانا اور ترجیحات کا تعین شامل ہے۔ اور اس کا مقصد ہوتا ہے اپنے وقت کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنا۔ وقت کے مؤثر انتظام کے لیے ضروری ہے کہ آدمی بہترین تنظیمی صلاحیتوں کا حامل ہو، وہ کاموں کی ترجیحات طے کرنا جانتا ہو، اور اس بات کا ادراک رکھتا ہو کہ ہر کام مکمل کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟
مطالعے کی عادت کیسے ڈالیں؟
مطالعہ ایک ایسی عادت ہے جسے بلااختلاف پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اسے محض مشغلہ نہیں سمجھا جاتا، بلکہ اسے ذہنی اور علمی فوائد کا دروازہ سمجھا جاتا ہے۔ آج کی اس تیز رفتار دنیا میں جب ہم ضرورتاً یا تفریحاً اسکرین سے چمٹے رہتے ہیں، مطالعہ meaningful break کا موقع فراہم کرتا ہے۔ باقاعدہ مطالعے کی عادت سے دماغ کو تحریک ملتی ہے اور ذہانت کو جلا ملتی ہے۔ غرضیکہ مطالعے کی عادت ہماری زندگی کو بہتری کی طرف لے جاتا ہے اور ہمیں ایک بہتر فرد بننے کا زینہ فراہم کرتا ہے۔
تعلقات کی استواری (Relationship Building) – ایک اہم صلاحیت
بہتر رشتے اور تعلقات باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہیں اور ہماری علمی، سماجی اور روزمرہ کی زندگی میں فائدہ پہنچاتے ہیں۔ مثلاً جب اسکول میں کوئی مشترکہ پراجکٹ آپ کی ٹیم کو دیا جاتا ہے تو سب مل کر کام کرنے کے دوران ایک دوسرے کی خوبیوں سے واقف ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کی مہارتوں سے مستفید ہوتے ہیں۔ اور ایک دوسرے کے نقطہ ہائے نظر پر غور کرتے ہوئے کام کو مؤثر طریقے سے انجام دیتے ہیں۔ اور اس پورے process کے دوران ایک دوسرے سے سیکھتے رہتے ہیں۔ پراجکٹ کی کامیابی کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ ٹیم کے افراد کتنا زیادہ ایک دوسرے کی مہارتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے، ایک دوسرے کی خامیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی کمزوری کو دور کرنے میں کامیاب ہو تے ہیں۔
Problem Solving – کیا اور کیسے؟
مسئلہ حل کرنے کو ایک پہیلی (Puzzle) کے طرح سے دیکھنا چاہیئے، جس کا ہر ٹکڑا صحیح جگہ پر ہوگا تبھی پوری تصویر ٹھیک ڈھنگ سے دیکھی جا سکے گی۔ چاہے آپ ایک اسکول میں گروپ پروجیکٹ کے دوران اختلافات کو حل کر رہے ہوں، ذاتی چیلنجز سے نمٹ رہے ہوں، یا کسی کمپنی میں کام کر رہے ہوں، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت (Problem Solving Skills) کامیابی کے لیے اہم ہے۔
مثبت سوچ (Positive Thinking) – بہتر زندگی کا پیش خیمہ
مثبت سوچ زندگی میں اہم تبدیلیاں لا سکتا ہے۔ اس کے اثرات ہماری جذباتی اور ذہنی حالات سے لے کر جسمانی صحت پر مرتب ہوتے ہیں۔ مثبت سوچ کے حامل لوگ چیلنجز کو موقع (opportunity) کے طور پر دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں، اور اپنی ناکامیوں سے سیکھ کر آگے بڑھتے ہیں۔ زندگی کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتے ہوئے، مثبت رویہ رکھنے والے افراد زیادہ پر اعتماد، پرسکون اور حوصلہ مند نظر آتے ہیں۔ خود پر یقین رکھیں اور اپنے سفر کو اپنی رفتار سے طے کریں۔ طلوع ہونے والا ہر ایک نیا موقع ہے، اور ہر چھوٹا کام ایک بڑی تبدیلی کی طرف پیش رفت ہے۔ اپنے مثبت رویے کو اپنی طاقت بنائیں اور ایک بہتر، خوشگوار اور کامیاب زندگی کی طرف بڑھیں۔
Personal Finances کو کیسے Manage کریں؟ کچھ گزارشات۔
ذاتی مالیات کا انتظام ایک مشکل کام لگ سکتا ہے، بالخصوص موجودہ حالات میں جب کہ اخراجات آئے دن بڑھتے رہتے ہیں اور ہم ایک قسم کی غیر یقینی معاشی حالات کا شکار ہیں۔ تاہم محتاط منصوبہ بندی اور منظم عادات کے ذریعے مالی استحکام اور تحفظ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ذاتی مالیات کا انتظام کوئی وقتی سرگرمی نہیں، بلکہ ایک مسلسل قائم رہنے والا عمل ہے۔ واضح مقاصد طے کرکے، اخراجات کو ٹریک کرکے، ہنگامی حالات کے لیے تیاری کرکے، اور دانشمندانہ سرمایہ کاری کرکے، ہم ایک محفوظ مالی مستقبل بنا سکتے ہیں۔