مادہ پرستی انسان کے شعور میں ایک خاص زاویۂ نگاہ پیدا کرتی ہے جس میں غیر مادی اقدار کی حیثیت ثانوی ہو جاتی ہے۔ جب شعور اس سانچے میں ڈھل جاتا ہے تو انسان کے انتخاب، ترجیحات اور خواہشات بھی اسی کے مطابق تشکیل پاتے ہیں۔ یوں دنیا پرستی ایک ناگزیر نتیجہ بن کر سامنے آتی ہے۔ اس تعلق کو یوں بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ مادہ پرستی “فکر کی بنیاد” ہے اور دنیا پرستی “اس بنیاد پر تعمیر ہونے والی عمارت”۔ اگر بنیاد ہی مادی ہو تو عمارت میں روحانیت یا اخلاقی بلندی کی گنجائش محدود ہو جاتی…
-
-
مطابقت پذیری میں انسان نئے حالات کے ساتھ ذہنی سطح پر سنجیدگی سے جڑتا ہے, تاکہ انسان حالات کو نئے زاویے سے دیکھ سکے، غیر مانوس مسائل کو حل کرنے کی اہلیت رکھے، اور تبدیلیوں کے مقابلے میں رد عمل کے بجائے انہیں باقاعدہ طور سمجھ کر ان کے مطابق راستہ اختیار کر سکے۔ یہ ایک شعوری انتخاب ہے کہ انسان نئی حقیقتوں کا تجزیہ کرے، اس سے سیکھے، اور اس کے ساتھ مؤثر انداز میں تعامل کر سکے۔
-
Problem Solving Skills مختلف صلاحیتوں کا ایک مربوط مجموعہ ہے۔ اس میں ذہنی عمل جیسے تنقیدی سوچ (Critical Thinking)، تجزیاتی استدلال (Analytical Reasoning) اور تخلیقی صلاحیت (Creativity) شامل ہیں، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ذاتی اوصاف، جیسے ثابت قدمی (Persistence)، مطابقت پذیری (Adaptability) اور مضبوطیِ کردار (Resilience) بھی نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
-
تنقیدی سوچ ذہنی طور پر منظم، بامقصد اور مہارت کے ساتھ انجام پانے والا ایک عمل ہے جس میں ہم معلومات کو متصور کرتے ہیں، انہیں برتتے ہیں، یکجا کرتے ہیں اور ان کا جائزہ لیتے ہیں، تاکہ اپنی فکر و عمل کے لیے درست رہنمائی حاصل کر سکیں۔ یہ ایک فعال، شعوری اور تجزیاتی صلاحیت ہے جو انسان کو معقول اور ٹھوس دلائل پر مبنی فیصلے کرنے کے قابل بناتی ہے۔
-
صبر کا اعلیٰ ترین مقام ’صبر جمیل‘ ہے۔ صبر جمیل وہ کیفیت ہے جس میں انسان کے دل میں سکون، رضا اور اطمینان قائم رہتا ہے چاہے حالات بظاہر کتنے ہی مخالف اور تکلیف دہ کیوں نہ ہوں۔ صبر جمیل کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انسان غم و اندوہ سے بالکل خالی ہو جائے، بلکہ اس کا مطلب ہے کہ انسان اپنی تمام تکلیفوں اور شکوؤں کو بندوں کے بجائے صرف خدا کے حضور پیش کرے۔