Articles

اردو آرٹیکلس

Special Intensive Revision (SIR) – ہم کیا کریں؟

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) کی جانب سے Electoral Rolls کی خصوصی جامع نظرِ ثانی (SIR – Special Intensive Revision) برائے سال 2025-26 کا عمل 4 نومبر 2025 سے اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ Special Summary Revision – SSR سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس میں ایک زیادہ ہمہ گیر اور از سر نو تصدیقی عمل انجام پائے گا، جسے الیکشن کمیشن نے ”Purification“ کا عمل قرار دیا ہے۔