الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) کی جانب سے Electoral Rolls کی خصوصی جامع نظرِ ثانی (SIR – Special Intensive Revision) برائے سال 2025-26 کا عمل 4 نومبر 2025 سے اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ Special Summary Revision – SSR سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس میں ایک زیادہ ہمہ گیر اور از سر نو تصدیقی عمل انجام پائے گا، جسے الیکشن کمیشن نے ”Purification“ کا عمل قرار دیا ہے۔
ایس آئی آر کے دوسرے مرحلے میں ملک کی نو ریاستیں اور تین Union Territories شامل ہیں، جو اندازاً 51 کروڑ ووٹ دہندگان پر اثر انداز ہوگا۔ اس کا بنیادی طریقہ کار گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق ہے، جو کہ بی ایل او (BLOs – Booth Level Officers) کی ذمہ داری ہوگی۔ بی ایل او یہ کام ایک پہلے سے بھرے ہوئے تصدیقی فارم (Enumeration Form – EF) کے ذریعے کریں گے۔
۱۔ پہلا مرحلہ: اندراج (Enumeration Phase): یہ مرحلہ 4 نومبر 2025 سے شروع ہو چکا ہے، اور 4 دسمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ اس دوران شہریوں کو اپنے بی ایل او (Booth Level Officer – BLO) سے رابطہ کرنا ہوگا، اپنا Enumeration Form چیک کرنا ہوگا، اس کی تصدیق کرنی ہوگی، اور اس پر دستخط کرنے ہوں گے، اور سب سے اہم بات، Acknowledgement Slip حاصل کر کے لازمی طور پر محفوظ رکھنا ہوگا۔
۲۔ دوسرا مرحلہ: دعوے اور اعتراضات (Claims and Objection Phase): یہ مرحلہ 9 دسمبر 2025 سے 8 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔ اس دوران تمام شہریوں کو ڈرافٹ ووٹر فہرست (Draft Electoral Roll) کا خود جائزہ لینا ہوگا۔ اگر کسی کا نام فہرست میں موجود نہ ہو یا کوئی غلطی ہو، تو انہیں لازمی طور پر قانونی فارم (جیسے اندراج کے لیے Form 6) کے ذریعے 30 دن کے اندر درخواست جمع کرانی ہوگی۔
Special Intensive Revision (SIR)
ایس آئی آر کے دائرۂ کار کو سمجھنے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دیگر معمول کے طریقۂ کار کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔
۱۔ ایس ایس آر (Special Summary Revision): یہ ایک معمول کا سالانہ عمل ہےجس کا مقصد موجودہ ووٹر لسٹ کو Update کرنا ہوتا ہے۔ اس کے تحت صرف جزوی تبدیلیاں کی جاتی ہیں، جیسے وہ لوگ جو اس سال 18 سال کے ہوئے ہیں ان کے ناموں کا اندراج (Form 6)، جن کے نام موجود ہیں، لیکن کچھ غلطیاں ہو گئی ہیں، ان کی اصلاح (Form 8)، اور جو لوگ اس دوران وفات پا چکے ہیں ان کے ناموں کا اخراج، یا وہ لوگ جو کہیں اور جا بسے ہیں، ان کے ناموں کا اخراج۔ گویا کہ یہ موجودہ Database کو update کرنے کا کام ہوتا ہے۔
۲۔ آئی آر (Intensive Revision): یہ ایک غیر معمولی اور ہمہ گیر عمل ہے جس کا مقصد ہوتا ہے بالکل ابتدائی سطح سے ایک نئی ووٹر لسٹ تیار کرنا۔ اس میں 100% گھر گھر جاکر تصدیق (Door-to-Door Verification) کی جاتی ہے، اور اس عمل کے دوران پہلے سے موجود ووٹر لسٹ کو بنیاد نہیں بنایا جاتا ہے۔
۳۔ ایس آئی آر (Special Intensive Revision): موجودہ 2025-26 کا عمل دراصل Hybrid ہے۔ یہ اس لحاظ سے Intensive ہے کہ اس میں 100% گھر گھر جا کر تصدیق (H2H Verification) کی جائے گی۔ لیکن ساتھ ہی یہ Summary بھی ہے کیوں کہ اس میں موجودہ ووٹر لسٹ کو Reference کے طور پر استعمال کرتے ہوئے پہلے سے بھرے ہوئے فارم (Enumeration Form) تیار ملیں گے۔
Scope and Schedule of the SIR Phase II (2025-26)
بہار میں Phase I کی تکمیل کے بعد الیکن کمیشن آف انڈیا (ECI) نے ہدایت دی کہ SIR کا Phase II چار نومبر 2025 سے شروع کیا جائے۔ یہ مرحلہ بارہ Jurisdictions، 321 اضلاع اور 1843 اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہوگا۔
اس میں درج ذیل ریاستیں شامل ہیں:
- چھتیس گڑھ
- گووا
- گجرات
- کیرالہ
- مدھیہ پردیش
- راجستھان
- تمل ناڈو
- اتر پردیش
- ویسٹ بنگال
اور درج ذیل Union Territories شامل ہیں:
- انڈمان و نیکوبار
- لکش دویپ
- پانڈو چیری
(ریاستِ تلنگانہ اگرچہ اس فہرست میں نہیں ہے، لیکن یہاں ریاست کی طرف سے اپنا الگ SSR عمل میں آنے کی خبر ہے۔)
Standard Operational Procedure (SOP) for Enumeration
مرحلۂ اندراج (Enumeration Phase) جو کہ 4 نومبر سے شروع ہو چکا ہے اور 4 دسمبر تک چلے گا، SIR کا سب سے زیادہ اہم مرحلہ ہے، اور اس پورے عمل میں بی ایل او (Booth Level Officers) ریڑھ کی ہڈی کی طرح کام کریں گے۔
بی ایل او (BLO) کا کردار:
100% H2H Verification کے لیے ملک بھر میں 5.3 لاکھ بی ایل او تعینات کئے گئے ہیں۔ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر گھر کا دورہ کم از کم 3 مرتبہ کریں، تاکہ ہر ووٹر سے رابطے کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا سب سے بنیادی کام ہے ہر ووٹر کو پہلے سے بھرے ہوئے Enumeration Form فراہم کرنا، اور ان سے دستخط کئے ہوئے فارم حاصل کرنا۔ وہ ابتدائی طور پر فیلڈ ویریفیکیشن کا کا کام بھی انجام دیتے ہیں، اور Absent-Deleted-Shifted: ADS ووٹرز کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان کے لیے اپنے پاس ایک Official and Verifiable ID Card رکھنا لازمی ہے۔
اندراجی فارم (Enumeration Form – EF):
یہ ایس آئی آر کا مرکزی دستاویز ہے۔ اس میں درج ذیل اعمال شامل ہیں:
۱۔ فارم کی فراہمی: BLO پہلے سے بھرا ہوا EF Form فراہم کرے گا۔ اس کی دو کاپیاں ہوں گی۔
۲۔ ووٹر کا کام: ووٹر کو درج ذیل کام لازمی طور پر انجام دینے ہیں:
- پہلے سے بھرے ہوئے سارے کالم کو چیک کر کے ان کی تصدیق کریں۔ مثلاً نام، EPIC، پتہ، فوٹو وغیرہ۔
- اگر کوئی لازمی تفصیلات موجود نہیں ہیں تو اسے add کریں۔ مثلاً پیدائش کی تاریخ، موبائل نمبر، ماں، باپ یا شوہر کے پورے نام۔
- اپنی ایک نئی حال ہی میں لی گئی تصویر (Passport Size Color Photo) چسپاں کریں۔
- فارم کی دونوں کاپیوں پر اپنا دستخط کریں۔
۳۔ فارم جمع کرانا اور تصدیق نامہ حاصل کرنا: ووٹر کے لیے لازمی ہے کہ وہ فارم کی ایک کاپی BLO کو واپس کرے، اور دوسری کاپی اپنے پاس محفوظ رکھے۔ BLO اس دوسری کاپی پر دوبارہ دستخط کریگا (Counter Sign) اور سرکاری مہر لگائے گا، جو کہ اس کی باضابطہ رسید (Acknowledgement) کے طور پر کام کرے گی۔
ووٹر کا دستخط بہت اہم ہے۔ سرکاری ہدایت واضح طور کہتی ہے کہ ”EF پر آپ کے دستخط کی غیر موجودگی آپ کے نام کے حذف ہونے کی وجہ بن سکتی ہے۔“
البتہ یہ جانکاری بھی ضروری ہے کہ ایسے ووٹر جن کے نام ووٹر لسٹ میں پہلے سے موجود ہیں، اور اپنے Enumeration Form کی تصدیق کر رہے ہیں، ان کو کسی بھی قسم کے دستاویز پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔
بے ضابطگیوں کے لیے پروٹوکول:
- جن مکانات پر تالے لگے ہوں، وہاں BLO دوبارہ آئیں گے، اور پڑوسیوں سے پوچھ تاچھ کریں گے۔
- بی ایل او Abscent-Deceased-Shifted – ADS ووٹرز سے EF نہیں لیں گے، بلکہ ان کی الگ لسٹ تیار کریں گے۔ یہ لسٹ ایک Public Document ہوگی، اور Chief Election Officer کی ویب سائٹ پر شائع کی جائے گی۔
- خاندان کے ایسے افراد جو گھر پر موجود نہ ہوں، مثلاً NRIs، کی طرف سے گھر کے کوئی بھی Adult Family Member ان کے لیے EF پر دستخط کر سکتے ہیں۔
Verification Hierarchy
یہ بات واضح رہنی چاہئے کہ BLO کی رپورٹ حتمی فیصلہ نہیں ہوگی۔ معیاری عملی ضابطہ (Standard Operational Procedure) کے تحت Multi-Tier Verification Hierarchy نافذ کیا گیا ہے۔
۱۔ BLO: بی ایل او 100% ابتدائی تصدیق کریں گے۔
۲۔ Supervisor: سوپر وائزر ان میں سے 5% سیمپل لے کر بی ایل او کے کام کی تصدیق کریں گے۔
۳۔ Assistant ERO: یہ ایک فیصد سیمپل لے کر اس کی جانچ کریں گے۔ یہ random data نہیں ہوگا، بلکہ high-risk area پر خاص نظر رکھی جائے گی۔
۴۔ Electoral Registration Officer: ای آر او قانونی طور پر اس بات کے مجاز ہوں گے کہ کن ناموں کو شامل رکھنا ہے، اور کن ناموں کو خارج کرنا ہے۔
۵۔ DEO / Roll Observer: یہ حتمی ”Super Checking“ کے لیے random entries کی جانچ کریں گے۔
ووٹرز کیا کریں
اب ہم اس پر بات کریں گے کہ ایک شہری اور ووٹر ہونے کی حیثیت سے ہم کیا کریں؟ کچھ عملی تجاویز درج ذیل ہیں۔
بی ایل او (Booth Level Officer) کے دورے کی تیاری (Enumeration Phase: Nov 4 – Dec 4, 2025):
- حاضر رہیں: اس بات کو یقینی بنائیں کہ گھر میں کم از کم ایک Adult Family Member ہر وقت موجود رہے۔
- بی ایل او کی تصدیق: بی ایل او سے ان کا آفیشیل آئی ڈی کارڈ مانگیں۔ ان میں سے بہتوں کے پاس تصدیق کے لیے QR Code بھی ہوتے ہیں۔
- تفصیلات تیار رکھیں: جو تفصیلات مانگی جائیں گی، انہیں پہلے سے تیار رکھیں۔ صحیح تاریخ پیدائش، والدین یا شوہر کے پورے نام، ایک موبائل نمبر۔
- پاسپورٹ سائز فوٹو (رنگین): سب کے رنگین پاسپورٹ سائز فوٹو تیار رکھیں۔
- سب سے اہم بات: جب بی ایل او EF لے چکے تو اس سے countersigned کاپی لازمی طور پر حاصل کریں۔ یہ سلپ یا رسید ایک Primary Evidence ہے۔
دستاویزوں کی تیاری
اگرچہ پہلے سے بھرے ہوئے Enumeration Form جمع کرانے کے لیے کسی دستاویز کی ضرورت نہیں، لیکن پھر بھی ووٹرز کو چاہئے کہ معیاری دستاویز (عمر اور رہائش کے ثبوت، جیسے آدھار، پاس پورٹ، بجلی بل وغیرہ) تیار رکھیں، کیوں کہ:
۱۔ نئے ووٹرز کو Form 6 بھر کر اپنے نام درج کرانے ہوں گے، جس کے لیے دستاویز کی ضرورت پڑے گی۔
۲۔ کسی کا نام غائب ہو، یا کسی قسم کی درستگی کرانی ہو تو انہیں Form 6 (نام کے اندراج کے لیے)، یا Form 8 (تفصیلات کی درستگی کے لیے) بھرنے ہوں گے۔ ان دونوں فارم کو بھرنے کے لیے دستاویز کی ضرورت ہوگی۔
Digital Participation
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) نے تین Supplementary Digital Tools فراہم کرائے ہیں:
- وی ایس پی (Voters’ Service Portal): ناموں کے اندراج کو چیک کرنے کے لیے اور فارم جمع کرنے کے لیے voter.eci.gov.in پر جا سکتے ہیں۔
- ایسینیٹ ایپ (ECINet App): یہ ایک موبائل ایپ ہے جس کی مدد سے Enumeration Form بھر سکتے ہیں، یا BLO کے ساتھ کال بُک کر سکتے ہیں۔
- Helpline Number – 1950: یہ ووٹر ہیلپ لائین ہے۔ اس پر 24/7 کال کر سکتے ہیں، جانکاری حاصل کر سکتے ہیں اور شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ یہ نمبر Toll Free ہے۔
ناموں کا اندراج اور تفصیلات کی درستگی
9 دسمبر 2025 سے لے کر 8 جنوری 2026 تک چلنے والا یہ مرحلہ ووٹرز کی شمولیت کے لحاظ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے کہ Enumeration Form واپس جمع کرا دینے سے ووٹر لسٹ میں نام شامل ہونا یقینی ہو گیا۔ ممکن ہے کہ فارم غلطی سے گُم ہو جائے، یا reject ہو جائے۔
اس لیے ہر شہری کی ذمہ داری ہے، اگرچہ اس نے EF جمع کرا دیا ہو، کہ 9 دسمبر کو ایک آخری تاریخ سمجھیں، اور اپنے ناموں کے اندراج کو re-verify کریں، اور تفصیلات کی درستگی کو Draft Roll میں چیک کریں۔
How to Check the Draft Roll (Starting Dec 9)
- آن لائن: ڈرافٹ رول چیک کرنے کے لیے ECI کے نیشنل پورٹل پر جا سکتے ہیں:
voters.eci.gov.in یا electoralsearch.eci.gov.in
- ایس ایم ایس: 1950 پر درج ذیل فارمیٹ میں SMS بھیج سکتے ہیں:

- ڈرافت رول کی ہارڈ کاپی: ڈرافٹ رول کی ہارڈ کاپی BLO اور ERO/AERO کی آفس میں ہوتی ہے۔ وہاں جا کر بھی اپنے ناموں کے اندراج کو دیکھا جا سکتا ہے۔
- خارج ناموں کی فہرست: اگرکسی کا نام ڈرافٹ رول میں موجود نہ ہو تو، ایک حفاظتی اقدام کے طور پر Absent/Shited/Deceased کی علیحدہ فہرست میں بھی دیکھنا چاہئے۔ یہ لسٹ چیف الیکٹورل آفیسر (CEO) کی ویب سائٹ پر اور مقامی دفتر میں دستیاب ہوتی ہے۔
Using Statutory Forms (Dec 9 – Jan 8)
اگر کوئی نام درج ہونے سے رہ گیا ہو، غلط ہو، یا کوئی ایسا نام مندرج ہو جو نہیں ہونا چاہئے، تو ہر شہری کو کچھ ضروری فارم کا سہارا لے کر اس کی درستگی کی کوشش کرنی چاہئے۔
- Form 6 (For Inclusion/Claim):
۱۔ نئے ووٹرز کے ناموں کے اندراج کے لیے۔
۲۔ ایسے ناموں کے لیے جو eligible ہیں لیکن غلطی سے ان کے نام شامل ہونے سے رہ گئے۔ ایسے لوگوں کے لیے EF Acknowledgemnt Slip بہت اہم ثبوت کے طور پر کام کرے گا۔
- Form 7 (For Deletion/Objection):
۱۔ اگر خاندان کے کسی فرد کا انتقال ہو گیا ہو، یا کوئی ایسا نام ڈرافٹ میں شامل ہو گیا ہو جو نہیں ہونا چاہئے (مثلاً کوئی شخص اب یہاں نہ رہتا ہو، یا کسی کا نام دو بار درج ہو گیا ہو) تو اس فارم کا استعمال کر کے وہ نام ہٹوا سکتے ہیں۔
۲۔ خیال رکھنے کی بات: کسی نام کو خارج کرنے کے لیے (سوائے موت کے) ERO کے لیے لازم ہے کہ وہ اس شخص کو ”reasonable opportunity for a hearing“ کے لیے ”Personal Notice“ دے۔
- Form 8 (For Correction/Shifting):
۱۔ یہ ایک Multi-Purpose فارم ہے جو غلطیوں کو سدھارنے (نام کی spelling، پتہ، فوٹو وغیرہ)، رہائش کی تبدیلی، نئے EPIC کی درخواست، یا کسی کو Person with Disability (PwD) کےطور پر مارک کرنے کے لیے کام میں آتا ہے۔
ووٹرز کی رہنمائی اور نگرانی کے لیے 7.64 لاکھ بی ایل اے (Booth Level Agents) بھی موجود ہوتے ہیں، جو سیاسی پارٹیوں کے نامزد کردہ ہیں۔ ان کا کام ووٹرز کی معاونت کرنا اور پورے عمل کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کی مدد کرنا ہے۔
عوام سے درج ذیل خاص گزارشات ہیں:
- فعال بنیں: SIR کے عمل نے شہریت کے ثبوت کی ذمہ داری شہری کے اوپر ڈال دی ہے۔ شہریوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ انہیں اپنے حق رائے دہندگی کی خود از سر نو تصدیق کرنی ہے۔ اس گمان میں نہ رہیں کہ اگر آپ کا نام ووٹر لسٹ میں تھا تو ہمیشہ رہے گا۔ ووٹر لسٹ میں آپ کے نام کی شمولیت نہ تو مستقل رہے گی، اور نہ ہی اپنے آپ باقی رہے گی۔
- شہریت کے ثبوت محفوظ رکھیں: موجودہ ووٹرز کے لیے سب سے اہم دستاویز Stamped, Countersigned Acknowledgement Copy of the Enumeration Form ہے۔ یہی وہ Legal Proof ہے جو ثابت کرتا ہے کہ آپ Enumeration کے مرحلے سے کامیابی کے ساتھ گزر چُکے ہیں۔
- دو تاریخوں کا دھیان رکھیں:
۱۔ پہلی تاریخ (4 دسمبر 2025): یہ BLO سے مل کر Enumeration Form کو verify کر کے، دستخط کر کے واپس کرنے کی آخری تاریخ ہے۔
۲۔ دوسری تاریخ (9 دسمبر 2025 یا اس کے فوراً بعد): Draft Roll شائع ہونے کے فوراً بعد اس میں اپنا نام چیک کریں۔ یہ کام آن لائن بھی کیا جا سکتا ہے، SMSکے ذریعہ بھی کیا جا سکتا ہے، یا پھر BLO سے مل کر کیا جا سکتا ہے۔ 8 جنوری کی آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں۔ - Non-Compliance کو فوراً escalate کریں: اگر BLO گھر نہ آئے، یا آئے لیکن رسید (Acknowledgement Slip) دینے سے انکار کرے، تو بنا انتظار کیے فوراً 1950 پر کال کرکے باقاعدہ شکایت درج کریں۔ ساتھ ہی بوتھ لیول ایجنٹس (BLAs) یا مقامی Civil Society Groups سے بھی مدد حاصل کرنی چاہئے۔


