ظُہران ممدانی نے انتخاب کیسے جیتا؟
ظہران ممدانی کی اس انتخاب میں جیت کوئی سیاسی اتفاق نہیں تھا۔ بلکہ یہ ان کے انتخابی کیمپیننگ کے ماڈل کا نتیجہ تھا جو اپنے آپ میں بہت نیا اور قابل تقلید ہے۔ ان کی کیمپیننگ کے اس ماڈل نے سابق گورنر اینڈریو کومو (Andrew Cuomo) اور موجودہ میئر ایرک ایڈمز (Eric Adams) کی سیاسی مشینری اور رسوخ کو بڑے مؤثر طریقے سے مات دے دیا۔