مادہ پرستی انسان کے شعور میں ایک خاص زاویۂ نگاہ پیدا کرتی ہے جس میں غیر مادی اقدار کی حیثیت ثانوی ہو جاتی ہے۔ جب شعور اس سانچے میں ڈھل جاتا ہے تو انسان کے انتخاب، ترجیحات اور خواہشات بھی اسی کے مطابق تشکیل پاتے ہیں۔ یوں دنیا پرستی ایک ناگزیر نتیجہ بن کر سامنے آتی ہے۔ اس تعلق کو یوں بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ مادہ پرستی “فکر کی بنیاد” ہے اور دنیا پرستی “اس بنیاد پر تعمیر ہونے والی عمارت”۔ اگر بنیاد ہی مادی ہو تو عمارت میں روحانیت یا اخلاقی بلندی کی گنجائش محدود ہو جاتی…
-
-
رسول اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسلمانوں کا لگاؤ کوئی بے جا جذباتی لگاؤ نہیں ہے جو انہیں ”اپنے کلچر“ یا ”اپنے دھرم“ کے نام پر آبا و اجداد سے مل گیا ہے، اور وہ بنا سوچے سمجھے اسے اٹھائے پھر رہے ہیں۔ بلکہ ہماری ہی طرح سانس لینے والے، چلنے پھرنے والے محمد الرسول اللہ اپنے اندر محاسن کی ایک ایسی کائنات سموئے ہوئے تھے کہ رہتی دنیا تک ان کو یاد رکھا جائے، ان کی تعلیمات کو زندگی کا قانون بنا کر برتا جائے۔ یہاں پر ان سے محبت کرنے کی پچاس وجوہات کا تذکرہ…