۱ اللہ کی مسجدیں اسلامی معاشرت کا مرکز و محور ہوتی ہیں۔ دین میں یہ صرف نماز کی ادائگی کا مقام نہیں بلکہ وہ ادارہ ہے جہاں سے اسلامی تمدن اپنے سفر کا آغاز کرتا ہے، جہاں ایمان، علم، عدل، مشورہ، اصلاح نفس، اور اجتماعی فلاح و بہبود کے نقش ابھرتے ہیں۔ مسجدِ نبویؐ کا قیام دراصل ایک ایسے ادارے کی بنیاد تھی جو دین کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا تھا — جہاں تعلیم و تربیت، عدل و قضاء، مشاورت و قیادت، عبادت و بندگی، اور اخوت و اخلاص کے مناظر یکجا ہوتے تھے۔ یعنی یہ وہ ادارہ تھا…