• سنت

    سنت کا لفظ عربی زبان میں خاص طور پر تین معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ ۱۔ طریقہ، چاہے اچھا ہو یا برا ۲۔ سیرت، چاہے اچھی ہو یا بری ۳۔ عادت اور مزاج، چاہے اچھے ہوں یا برے سنةُ اللہِ سنت اللہ سے مراد ہے اللہ تعالیٰ کے وہ قوانین و مقررات جو اس کائنات میں جاری و ساری ہیں۔ جامعیت، ثبات، ضابطہ مند ہونا اس کی اہم خصوصیات ہیں۔ سورة فاطر میں ہے: ٱسۡتِكۡبَارٗا فِي ٱلۡأَرۡضِ وَمَكۡرَ ٱلسَّيِّيِٕ وَلَا يَحِيقُ ٱلۡمَكۡرُ ٱلسَّيِّئُ إِلَّا بِأَهۡلِهِۦ فَهَلۡ يَنظُرُونَ إِلَّا سُنَّتَ ٱلۡأَوَّلِينَ فَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ ٱللَّهِ تَبۡدِيلٗا وَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ ٱللَّهِ تَحۡوِيلًا…

  • Special Intensive Revision (SIR) – ہم کیا کریں؟

    الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) کی جانب سے Electoral Rolls کی خصوصی جامع نظرِ ثانی (SIR – Special Intensive Revision) برائے سال 2025-26 کا عمل 4 نومبر 2025 سے اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ Special Summary Revision – SSR سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس میں ایک زیادہ ہمہ گیر اور از سر نو تصدیقی عمل انجام پائے گا، جسے الیکشن کمیشن نے ”Purification“ کا عمل قرار دیا ہے۔ ایس آئی آر کے دوسرے مرحلے میں ملک کی نو ریاستیں اور تین Union Territories شامل ہیں، جو اندازاً 51 کروڑ ووٹ دہندگان پر اثر…

  • بامقصد زندگی، سعادت کی زندگی

    یہ نہایت اہم ہے کہ ہم ”مقصدِ زندگی“ اور وقتی لذت یا سطحی قسم کی خوشی (Hedonic Happiness) کے درمیان کے فرق کو سمجھیں۔ وقتی لذت یا سطحی قسم کی خوشیاں انسان کی بامقصد زندگی کا حتمی ہدف نہیں ہو سکتیں۔

  • ظُہران ممدانی نے انتخاب کیسے جیتا؟

    ظہران ممدانی کی اس انتخاب میں جیت کوئی سیاسی اتفاق نہیں تھا۔ بلکہ یہ ان کے انتخابی کیمپیننگ کے ماڈل کا نتیجہ تھا جو اپنے آپ میں بہت نیا اور قابل تقلید ہے۔ ان کی کیمپیننگ کے اس ماڈل نے سابق گورنر اینڈریو کومو (Andrew Cuomo) اور موجودہ میئر ایرک ایڈمز (Eric Adams) کی سیاسی مشینری اور رسوخ کو بڑے مؤثر طریقے سے مات دے دیا۔

  • خاموشی اور بوریت کے فائدے

    شعوری سکون اور ارادی طور پر دنیاوی مصروفیات سے کٹ جانا کوئی غیر ضروری ذہنی عیاشی نہیں، بلکہ ذہنی بحالی، Creative Problem-Solving اور فلاح و سکون کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔ جب انسان مروجہ ثقافتی تصور کو چیلینج کرتا ہے جو مسلسل مصروف رہنے کو کامیابی کی علامت سمجھتا ہے، تو وہ اپنی ذہنی صلاحیتوں کو دوبارہ حاصل کر کے زیادہ پر سکون اور حقیقی معنوں میں کامیاب زندگی کی طرف پیش قدمی کرنے کے قابل ہوتا ہے۔