قرآن کریم وہ جامع الہامی رہنمائی ہے جو انسان کے تزکیۂ نفس، یعنی باطنی پاکیزگی اور روحانی ارتقاء کا مکمل نظام فراہم کرتی ہے۔ شخصیت کے ارتقاء کا یہ قرآنی فریم ورک انسان کی خود آگہی اور اصلاحِ نفس کے ایک شاندار اور منظم سفر کی تصویر پیش کرتا ہے، جس میں انسان اپنے پست جذبات اور نفسانی خوہشات سے بلند ہو کر اس مقام تک پہنچتا ہے جہاں اس کا نفس سکونِ قلب اور رضائے الٰہی کو حاصل کرلیتا ہے۔
-
-
رسول اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسلمانوں کا لگاؤ کوئی بے جا جذباتی لگاؤ نہیں ہے جو انہیں ”اپنے کلچر“ یا ”اپنے دھرم“ کے نام پر آبا و اجداد سے مل گیا ہے، اور وہ بنا سوچے سمجھے اسے اٹھائے پھر رہے ہیں۔ بلکہ ہماری ہی طرح سانس لینے والے، چلنے پھرنے والے محمد الرسول اللہ اپنے اندر محاسن کی ایک ایسی کائنات سموئے ہوئے تھے کہ رہتی دنیا تک ان کو یاد رکھا جائے، ان کی تعلیمات کو زندگی کا قانون بنا کر برتا جائے۔ یہاں پر ان سے محبت کرنے کی پچاس وجوہات کا تذکرہ…
-
ایک پرسکون اور خوشگوار خاندان فرد کے لیے سب سے بڑی نعمت اور امن و سکون کا سب سے مضبوط قلعہ ہوتا ہے۔ یہ محبت، اعتماد، اور باہمی احترام پر مبنی ایک ایسا دائرہ ہے جہاں ہر فرد کو جذباتی سکون، ذہنی استحکام اور عملی رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔ جب انسان کو اپنے خاندان کی طرف سے محبت، حوصلہ افزائی اور حمایت ملتی ہے تو وہ زندگی کے دباؤ اور چیلنجز کا بہتر طریقے سے سامنا کر پاتا ہے۔ خاندانی رشتے ہمیں اس بات کا احساس دلاتے ہیں کہ زندگی کی دوڑ میں ہم اکیلے نہیں ہیں، ہمارے مسائل کو…
-
آپ نے کئی موقعوں پر دیکھا ہوگا کہ بڑے کاموں میں یا گفتگو میں مصروف ہیں اور بچے ہاتھوں میں موبائیل فون لئے آرام سے کچھ نہ کچھ دیکھ رہے ہیں۔ لوگ اکثر ایسا اس لئے کرتے ہیں تاکہ بچے گفتگو یا کام کے درمیان disturb نہ کریں۔ لیکن ہمیں اندازہ نہیں ہے کہ یہ چھوٹی سی بات ان بچوں کے لیے کتنی تباہ کن ہے۔ فون پر بیشتر اوقات بچے ریلس یا شارٹس دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ Entertainment کا یہ فارم یعنی Short-form videos شاید اب تک کا سب سے زیادہ مقبول اور ساتھ ہی تباہ کن ذریعہ ہے۔…
-
مثبت سوچ ایک ذہنی اور جذباتی رویہ کا نام ہے جو زندگی کے روشن پہلو پر توجہ مرکوز کرنے سے عبارت ہے۔ یہ رویہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ بالآخر مثبت نتائج برآمد ہوں گے، اور محنت اور استقامت کے ذریعے ہر قسم کے چیلنجز پر قابو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مثبت سوچ کے اثرات ہماری جسمانی، ذہنی، اور جذباتی صحت پر مختلف شکلوں میں منتج ہوتے ہیں۔