Generative AI اور اسکی افادیت

ممکن ہے کچھ عرصہ پہلے تک Artificial Intelligence کسی سائنس فکشن کا حصہ لگتا رہا ہو، لیکن آج وہ ایک حقیقت کی شکل میں ہماری زندگی کے مختلف پہلؤں میں موجود ہے۔ AI کی ایک خاص قسم جسے Generative AI کےنام سے جانا جاتا ہے آج کل خاص طور پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس کی خاصیت ہے کہ یہ تخلیق کاری کا کام انجام دے سکتا ہے۔ جیسے یہ کہانیا لکھ سکتا ہے، موسیقی کے نئے نوٹس لکھ سکتا ہے، اور تصاویر بنا سکتا ہے۔ Generative AI نے امکانات کے نئے دروازے کھول دیئے ہیں۔ اس کی سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس سے کام لینے کے لیے ٹیکنالوجی میں مہارت ضروری نہیں ہے۔ یہ حقیقت اس کی افادیت کو دو بالا کر دیتی ہے۔

اس کی کچھ مثالیں ChatGPT, GitHub Copilot, Gemini, اور Midjourney ہیں۔

کیا ہے Generative AI؟

یہ Artificial Intelligence ایک ایسی قسم ہے جس کا مقصد نئے مواد کی تخلیق ہے۔ فرض کریں آپ ایک کہانی لکھ رہے ہیں۔ کہانی کے ایک موڑ پر آپ اٹک جاتے ہیں اور کہانی آگے نہیں بڑھ پاتی ہے۔ Generative AI آپ کے لیے کئی تجاویز لے کر آسکتا ہے کہ کہانی میں آگے کیا کیا ہو سکتا ہے۔ ان میں سے آپ اپنی پسند کی تجویز منتخب کر سکتے ہیں۔ Generative AI کو سکھانے کے لیے بہت سارا Data دیا جاتا ہے ، اور Machine Learning جیسے ٹکنالوجی کو استعمال کر کے یہ patterns کا ادراک حاصل کرتا ہے۔ یہ اسی طرح کی چیز ہے جیسے ہم کتابوں سے، روزانہ کے تجربات سے، یا فلم اور ویڈیوز دیکھ کر سیکھتے ہیں۔ لیکن یہ صرف سیکھی ہوئی چیزوں کو نقل نہیں کرتا، بلکہ اپنے علم کا استعمال کر کے نئی چیزیں بھی تخلیق کرنے کی قابلیت رکھتا ہے۔ 

اسے ایک نہایت ذہین معاون سمجھا جا سکتا ہے جو ideas دینے میں بہت اچھا ہے۔ جیسے اگر آپ اس سے کہتے ہیں ”موسمِ خزاں پر ایک نظم لکھو!“، تو یہ آپ کے لیے ایک منفرد نظم لکھ دے گا۔ حالانکہ اس نے ہزاروں شاعروں سے سیکھا ہے، لیکن جو نظم وہ لکھے گا، وہ کسی شاعر کی نقل نہیں ہوگی۔ اسی طرح مثلاً آپ اس سے کہتے ہیں ”ایک ایسی تصویر بناؤ جس میں بچے کھیل رہے ہیں اور والدین محبت سے انہیں دیکھ رہے ہیں!“ اپنے data bases میں موجود ہزاروں بلکہ لاکھوں تصاویر سے سیکھ کر وہ ایک منفرد تصویر بنا دے گا۔ تخلیق کاری کی اسی صلاحیت کی بنا پر اسے Generative AI کا نام دیا گیا ہے۔ 

Generative AI روزانہ زندگی میں

ایسا نہیں ہے کہ یہ صرف محققین یا انجینئروں کے کام کی چیز ہے۔ یہ عام لوگوں کی روزانہ زندگی میں بھی حیرت انگیز حد تک مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

۱۔ فرض کیجئے آپ ایک Email لکھنا چاہتے ہیں۔ آپ کے ذہن میں وہ باتیں ہیں جو آپ کہنا چاہتے ہیں۔لیکن اسے ای میل کی شکل میں لکھنے میں پریشانی ہو رہی ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ اس ای میل کا مسودہ تیار کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ یہاں پر Generative AI آپ کے لیے کسی مسیحا سے کم ثابت نہیں ہوگا۔ آپ اپنے الفاظ میں کسی بھی Generative AI سے کہیں کہ آپ اس طرح کا ای میل فلاں شخص کو لکھنا چاہتے ہیں۔ وہ کچھ ثانئے میں ای میل کا ڈرافٹ تیار کر دے گا۔ اب آپ بآسانی اپنی ضرورت کے حساب سے اس میں ترمیم کر لیں اور بھیج دیں۔ آپ چاہیں تو اس سے کہیں کہ لہجہ formal ہو یا دوستانہ۔ اسی طرح اسے آپ طوالت وغیرہ کے تعلق سے بھی احکام دے سکتے ہیں۔ وہ اسی لحاظ سے الفاظ کا انتخاب کرے گا۔

 اگر آپ کسی پراجکٹ پر کام کر رہے ہیں، تو آپ کسی بھی Generative AI کو اس کی ضروری تفصیلات بتا دیں، پھر اس سے متعلق ideas مانگے جا سکتے ہیں۔ آپ کسی شخص سے اپنے تعلقات کی نوعیت بتا دیں اور اس سے پوچھیں کہ اسے شادی کی سالگرہ کی مبارک باد کیسے دی جائے۔ وہ ایک متناسب میسج لکھ کر آپ کو دے دے گا۔ مثلاً آپ لکھ سکتے ہیں ”پچھلے دنوں بیڈمینٹن کلب میں حامد سے پہلی بار ملا۔ آج اس کی شادی کی دوسری سالگرہ ہے۔ اس کے لیے ایک میسیج لکھو جو پچاس الفاظ پر مشتمل ہو، اور واٹس ایپ پر بھیجا جا سکے۔“ چونکہ حامد سے آپ کی دوستی نئی نئی ہے، اس لیے آپ ”میسج کا لہجہ semi-formal چاہیئے“ کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔ گویا کہ Generative AI نے آپ کے لیے سوچ کر لکھنے کا کام کیا ہے، اور آپ کا کام اب صرف واضح احکام لکھنے کا ہے۔

۲۔ کچھ Generative AI مثلاً DALL-E اور Midjourney تصاویر بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ آپ سادہ طور پر وضاحت کے ساتھ لکھ دیں کہ کس طرح کی تصویر کھینچنا چاہتے ہیں۔ آپ کے احکام کی بنیاد پر وہ ایک منفرد تصویر بنا کر دے گا۔ فرض کریں آپ ایک پروجکٹ پر کام کر رہے ہیں اور بیچ میں ہی ایک تصویر کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ لیکن آپ تصویر بنانے کے ماہر نہیں ہیں۔ نہ ہی آپ فوٹوشاپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔ اور نہ ہی آپ کے پاس اتنا وقت ہے کہ کسی ماہر کو تلاش کریں اور پھر اس سے ایسی تصویر بنوائیں۔ ایسے میں مذکورہ بالا کسی بھی Generative AI کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ مثلاً آپ اس سے کہتے ہیں ”درختوں اور ایک بادبانی کشتی کے ساتھ دھوپ والی ساحلی جگہ!“ وہ ایک منفرد تصویر کچھ ثانئے میں بنا کر رکھ دے گا۔

یہ موسیق کاروں اور قلم کاروں کے لیے بھی بہت کام کی چیز ہے۔ یہ نئی دھنیں بنانے سے لے کر اشعار کی تخلیق کا کام بآسانی کر سکتا ہے۔ آپ چاہیں تو اسے Theme یا موڈ کے تعلق سے بھی احکام دے سکتے ہیں۔ وہ اسی لحاظ سے ideas تجویز کریگا۔

۳۔ گوگل ٹرانسلیٹ جیسے AI پر مبنی tools نے زبان سیکھنے کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان کر دیا ہے۔ لیکن Generative AI نہ صرف یہ کہ آپ کے لیے ترجمے فراہم کرتا ہے، بلکہ آپ کو مشق کے لیے جملے بھی فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح سے آپ اس سے مشکل موضوعات کی وضاحت طلب کر سکتے ہیں۔ مثلاً آپ کہہ سکتے ہیں ”میں Physics کا طالبِ علم نہیں ہوں۔ مجھے Black Hole کے بارے میں بتاؤ!“۔ وہ آپ کو Black Hole کے بارے میں اس انداز میں بتائے گا کہ آپ آسانی سے سمجھ سکیں گے۔ کیوں کہ وہ جواب دیتے وقت اس بات کا خیال رکھے گا کہ آپ سائنس کے طالبِ علم نہیں ہیں۔ یہ مشکل ترین موضوعات کو نہایت سادہ انداز میں بیان کر سکتا ہے جس سے اس موضوع کوسیکھنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔

۴۔ Generative AI منصوبہ بندی اور انتظامی امور میں بھی آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ مثلاً آپ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ آپ کے لیے تفصیلی منصوبہ تجویز کر سکتا ہے۔ ان اشیاء کی فہرست ترتیب دے سکتا ہے جو آپ کو پیک کرنے چاہیئے۔ حتی کہ یہ Budgeting میں بھی مدد کر سکتا ہے۔  اسی طرح اگر آپ اسے بتا دیں کہ آپ کے باورچی خانے یا فرج میں کیا کچھ رکھا ہے، تو وہ آپ کو بتا سکتا ہے کہ آپ کیا کیا بنا سکتے ہیں۔ بلکہ اس سے آگے بڑھ کر وہ آپ کو پوری recipe لکھ کر دے سکتا ہے، اس تفصیل کے ساتھ کہ کس پکوان میں کتنا وقت لگے گا۔ وہ آپ کو جو تجویز دے گا وہ ایسی ہوگی کہ مزید اجزاء کے لیے آپ کو دکان تک جانے کی نوبت نہ آئے۔ 

۵۔ Generative AI تفریح میں بھی آپ کی مدد کرسکتی ہے۔ آپ اسے موڈ کے تعلق سے احکام دے دیں تو وہ گانوں یا فلموں کی لسٹ بنا کر دے دیگا۔ وہ آپ کے پڑھنے کے لیے کتابیں بھی تجویز کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگو آپ لطائف یا مختصر کہانیوں کی فرمائش کریں تو وہ بھی فوری طور پر پوری کر دے گا۔ اگر آپ اسے اپنے پسندیدہ کردار اور گیمز کے تعلق سے معلومات فراہم کردیں گے تو وہ کہانیاں اور لطائف تخلیق کرنے میں ان کا خیال رکھے گا۔

۶۔ Generative AI طلباء کے لیے اسکول کے کام کو آسان بنانے اور اسے مزید دلچسپ بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ فرض کریں کہ آپ ایک Research Paper لکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن یہ فیصلہ نہیں کر پا رہے ہیں کہ کہاں سے شروع کریں۔ یہاں پر Generative AI تجاویز دینے، موضوعات ترتیب دینے، یا حتی کہ آؤٹ لائن طے کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ اگر آپ نے مطالعے کے درمیان مختلف نوٹس تیار کیے تھے تو یہ ان کومنظم کر کے یہ بتا سکتا ہے آپ کے نوٹس کا کون سا حصہ کہاں پر fit بیٹھے گا۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ لکھنے کے دوران آپ نے غلطیاں کی ہوں گی تو Generative AI اس ڈرافٹ کی proof reading بھی کر کے دے سکتا ہے۔

Generative AI کیوں اہم ہے؟

یہ نہ صرف ایک زبردست ٹیکنالوجی ہے بلکہ یہ زندگی کو آسان اور دلچسپ بنانے کا ذریعہ بھی ہے۔ اسے ایک personal assistant کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے جو بات چیت کرنے میں، چیزوں کو منظم کرنے میں، یہاں تک کہ تخلیق کاری کے کاموں میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ طلباء کے لیے یہ ایک study partner یا تخلیقی صلاحیتوں کو بروئےکار لانے کا محرک ہو سکتا ہے۔ اسی طرح یہ بڑوں کے لیے وقت بچانے والا اور کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کا ذریعہ ہو سکتا ہے۔ آنے والے وقت میں یہ ٹیکنالوجی اور آگے بڑھے گی اور تعلیم، صحت، اور حتی کہ ماحولیاتی سائنس جیسے شعبوں میں عام ہو جائے گی۔ وقت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لیے اس کا استعمال کرنا ضروری ہے۔ یہ ایک دلچسپ میدان ہے جو ہر ایک کے لیے امکانات کے دروازے وا کر رہا ہے، چاہے اس کا Background کچھ بھی ہو۔

Generative AI کے ذمہ دارانہ استعمال کے لیے تجاویز

یہ ٹیکنالوجی ایک بہت طاقتور tool ہے، لیکن اسے سمجھداری کے ساتھ استعمال کرنا ضروری ہے۔ مثلاً اس کے جوبات کو cross-check کرنا چاہیئے، خاص طور پر جب معاملہ اہم اور نازک ہو۔ مثلا ایسے معاملات جن کا تعلق قانون یا انسانی صحت سے ہوں انہیں ان کے ماہرین سے verify کرا لینا چاہیئے۔ یہ ایک بہترین مددگار ہے، لیکن کبھی کبھار غلطیاں بھی کرتا ہے۔ اس لیے Generative AI جو بھی تجاویز پیش کرتا ہے اس کا جائزہ لیا جانا چاہیئے اور دوسرے ذرائع سے verify کرنا چاہیئے۔ غرض یہ کہ ایک طاقتور ہتھیار ہے، لہٰذا اس کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے